وزیراعظم محمد شہباز شریف کے قومی بچت اور کفایت شعاری کے جامع پروگرام پر پنجاب میں وسیع عملدر آمد کا آغاز کر دیا گیا ہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے تاریخی عالمی بحران میں پنجاب کے عوام کے لیے بہت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے- وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑا اعلان کیا ہے-اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس، سپیڈو بس اور گرین الیکٹرو بس میں سفر کے دوران شہریوں کو ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا-وزیراعلی مریم نواز شریف نے زراعت، خوراک اور کسان کے تحفظ کے لئے نقد رقم دینے کا فیصلہ کیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کو فی ایکڑ فی لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی کا اعلان کیاہے-موٹر سائیکل سواروں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیاہے، ہر رجسٹرڈ بائیک والے شہری کو 20 لیٹر پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی ملے گی ہر رجسٹرڈ موٹر سائیکل سوار کو ماہانہ 2000 روپے سبسڈی ملے گی-وزیراعلی مریم نواز شریف نے عالمی بحران کے باوجود ایک ماہ تک پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور نرخ برقرار رکھنے پر وزیرا عظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ ایک ماہ میں اربوں روپے کا ریلیف دے کر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی بھرپور اور مخلصانہ کوشش کی-وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف دیا ہے-مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے-وزیر اعلی مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ ان غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں -وزیراعلی مریم نواز شریف نے بتایا کہ جنگ کے نتیجے میں پوری دنیا شدید عالمی معاشی بحران کا شکار ہے- پاکستان درآمدی تیل پر انحصار کی وجہ سے جنگ کے اثرات سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عزم کا اعادہ کیا کہ وعدہ ہے حالات کی بہتری کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائیں گے-
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
8 گھنٹے ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
2 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
3 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
Related Articles
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
3 دن ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
5 دن ago




