میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حالیہ برسات کے بعد شہر کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے ضلع کیماڑی میں شیر شاہ، بلدیہ ٹاؤن سمیت متعدد مقامات کا معائنہ کیا اور ریسکیو و بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میٹروپولیٹن کمشنر ابرار جعفر، ایم پی اے لیاقت آسکانی، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ عبدالکریم، ٹاؤن چیئرمین موریرو میر بہار علی اکبر، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ ماضی کے مقابلے میں شہر کی صورتحال کافی بہتر ہے اور انتظامیہ کی بروقت کارروائی کے باعث ریسکیو آپریشن جلد مکمل کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی متحرک حکمت عملی کے نتیجے میں برسات کے دوسرے اسپیل کو بھی مؤثر انداز میں ہینڈل کیا گیا۔ انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی، واٹر کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور کہا کہ ان اداروں کی کوششوں سے شہری مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر میں اس وقت چند چھوٹے مسائل موجود ہیں، جن کے فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ روز ضلع ایسٹ، ساؤتھ اور سینٹرل کا دورہ کر چکے ہیں جبکہ آج کیماڑی اور ویسٹ میں خود موجود ہو کر ریسکیو آپریشن اور عوامی شکایات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں کہیں بھی شہری شکایات سامنے آئیں گی، وہ بطور میئر اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ دریں اثنا، میئر کراچی طارق روڈ اور نرسری کے علاقوں میں بھی پہنچے جہاں بارش کے باعث سڑک دھنسنے کے واقعے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹاؤن انتظامیہ کو فوری بحالی کے احکامات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ آج رات تک سڑک کی مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے. انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا انہیں مکمل احساس ہے اور چند مقامات پر پیش آنے والے مسائل کو جلد از جلد ختم کر دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور واٹر کارپوریشن تمام ٹاؤنز کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ میئر کراچی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہر اور شہری ان کی اولین ترجیح ہیں اور وہ ان کی مشکلات کے خاتمے کے لیے خود سڑکوں پر موجود رہیں گے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*تاریخی سولجر بازار کی بحالی اور تزئین و آرائش کا کام جاری،تجاوزات کا خاتمہ*
23 گھنٹے ago
کراچی کے بنیادی شہری مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،پارلیمانی لیڈر، ترجمان میئر کراچی
23 گھنٹے ago
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے ڈیڈلائن مقرر،سڑکوں کے ساتھ سٹریٹ لائٹس کی بحالی پرخصوصی توجہ دی جائے،میئر کراچی
3 دن ago
ناتھا خان روڈ اور گلستانِ جوہر کے درمیان اہم رابطہ سڑک کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل
3 دن ago
چکور نالہ کی کارپٹنگ کا کام چار روز میں مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
Related Articles
بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا آغاز،سہراب گوٹھ میں پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،ترقی کا سفر جاری رہے گا،میئر کراچی
4 دن ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
5 دن ago




