وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنے ایکس میسج میں پنجاب کے عوام کیلئے بہت بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے- پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دئیے گئے ہیں،موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کر دی گئی ہے-ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی – رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی -رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کافوری آغازکردیاگیاہے-رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان کردیاگیاہے-فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں -رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان فیول سبسڈی کے لئے پلے سٹور پر موبائل ایپ ”Maryam ko Batayn” استعمال کرسکتے ہیں -فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کرسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لئے شب و روز کوشاں ہیں –
Read Next
12 گھنٹے ago
محمد اعظم گوپانگ اور ندیم احمد کی خدمات ڈیپوٹیشن پر ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد،نوٹیفکیشن جاری
1 دن ago
مریم نواز شریف نے مسقط میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“کیلئے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ وصول کر لیا
2 دن ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے تحت روڈزکے 5 پراجیکٹس کا آغاز کر دیا-*
3 دن ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف سے سپین کے سفیر کارلوس ارگون گل ڈی لا سرنا کی ملاقات*
3 دن ago






