وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ٹاؤن ہال میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلی کے معاون خصوصی راشد اقبال، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز اور ایم ڈی واسا سید غفران احمد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کے فیز ٹو میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں اب تک ایم سی ایل کے تحت 5 ہزار 174 گلیوں اور سڑکوں پر کام مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے ایل ڈی پی فیز ٹو میں 59 فیصد کام مکمل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رواں اپریل کے دوران مزید 1578 سٹریٹس کی تعمیرنو کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پسماندہ علاقوں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ ایل ڈی پی کی بدولت واسا کا دائرہ کار درجنوں نئی آبادیوں تک وسیع ہوا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈرین اور سیوریج سسٹم بننے سے اربن فلڈنگ میں کمی آئے گی۔






