ڈپٹی کمشنر لاہور آفس میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کیپٹن (ر) محمد انوار الحق، ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے کوآرڈینیٹر عدیل تصور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن (ر) زخرف فدا ملک، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر آصف ارباب، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، عالمی ادارہ صحت کے مبصرین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘زیرو پولیو پنجاب’ ویژن کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں 6 ہزار سے زائد پولیو ٹیمیں مصروف عمل ہیں جنہوں نے پہلے روز ہی 4 لاکھ 20 ہزار 221 بچوں کو ویکسین دی، جو ہدف کا 87 فیصد ہے۔ اس دوران سیلاب زدہ علاقوں میں 11 ہزار 809 بچوں تک رسائی یقینی بنائی گئی جبکہ 31 ہزار 140 مہمان بچوں اور سکولوں میں 57 ہزار 170 بچوں کو بھی پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ عالمی ادارہ صحت کے مبصرین نے ضلعی انتظامیہ لاہور کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نیشنل ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر) محمد انوار الحق نے نئی ٹیلی شیٹس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کیسز کی تعداد اب تک کی کم ترین سطح پر ہے اور بچوں میں امیونٹی گیپس میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام ڈی ڈی ایچ اوز کو فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور زور دیا کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے اور رہ جانے والے ہر بچے تک ٹیم کی رسائی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسے قومی فریضہ سمجھ کر کام کر رہی ہے اور پولیو فری لاہور کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ای او سی کوآرڈینیٹر عدیل تصور نے مہمان بچوں کا اندراج مختص کالم میں درست طریقے سے کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس مربوط اور موثر کارروائی نے ضلعی انتظامیہ کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے، جس کا مقصد لاہور کے مستقبل کو پولیو کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
4 گھنٹے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی،جوس اور مٹھائی تقسیم کی
6 گھنٹے ago
کمشنر و ڈی سی لاہور کی سبزہ زار عید میلادالنبی جلوس میں شرکت،زائرین میں کھانا اور پانی تقسیم
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سبزہ زار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ*
2 دن ago
لاہور: ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،اے ڈی سی آر حافظ کریم داد چغتائی نے33 درخواستوں پر سماعت مکمل کی
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سکول واپسی پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے دورہ
2 دن ago
*انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا عید میلاد النبی کے لیے مشترکہ پلان تیار ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں اہم انتظامی اجلاس
1 ہفتہ ago


