وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے امن وا مان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر انتظامیہ اور تمام اداروں سے گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ گلگت بلتستان مزید کسی بھی مذہبی منافرت کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ امن وامان حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ علمائے کرام سے ہماری درخواست ہے کہ گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کے فضاء کو قائم رکھنے میں حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ حکومت مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرے گی۔ صوبے کا امن خراب والوں کیخلاف زیرو ٹارلنس پالیسی کے بلاتفریق تحت کارروائی ہوگی۔ ہم سب کو گلگت بلتستان کا امن عزیز ہے۔ کسی بھی علاقے کی ترقی کا انحصار امن وامان سے وابستہ ہے۔ بحیثیت مسلمان اور انسان ہمیں مجرموں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے کی جرأ ت پیدا کرنی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سیاسی مقاصد کیلئے علاقے میں مذہبی منافرت پھیلانا پورے گلگت بلتستان کیساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ چھموگڑھ واقعے کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے گااور قرار واقعی سزاء دی جائے گی۔ پارلیمانی امن کمیٹی گلگت بلتستان میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ہدایات دیئے کہ جو سرکاری ملازمین سوشل میڈیا میں مذہبی منافرت پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گے ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اس ضمن میں انتظامیہ کو ہدایات جاری کی۔
Read Next
4 گھنٹے ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے سرکاری بھرتیوں کے لیے بالائی عمر کی حد 40 سال تک ریلیکس کرنے کی منظوری دے دی
1 دن ago
گلگت بلتستان کا امن کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دیا جائے گا،وزیر اعلٰی امجد حسین
2 دن ago
گلگت بلتستان،متعدد صوبائی سیکریٹریز تبدیل، ثناء اللہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ تعینات
3 دن ago
گلگت بلتستان سرکاری اداروں کی خالی اسامیوں پر بھرتیاں،وزیر اعلٰی نے سیکرٹری سروسز کو ہدایات جاری کر دیں
1 ہفتہ ago





