وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کا اجلاس،بریفنگ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں پنجاب سپیشئل spatial پلاننگ اتھارٹی (پی ایس پی اے) کا اجلاس ہوا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے عبداللہ نیئر نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کے انتظامی امور اور مستقبل کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کا قیام وزیراعلی مریم نواز شریف کے منظم پلاننگ ویژن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی اے مثالی گاؤں اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی معاونت کر رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس پی اے کی زیر نگرانی ماسٹر پلاننگ کے باعث قابل اعتماد ڈیٹابیس تیار ہوگیا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وائلیشن ڈیٹیکشن سسٹم کی فعال کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے صوبہ بھر میں موثر مانیٹرنگ ممکن ہوسکے گی۔ لینڈ زوننگ سے نئے پلانڈ شہروں کی آبادکاری کی راہ ہموار اور بغیر منصوبہ بندی کے تعمیرات کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی مریم نواز شریف شہریوں کو گھر بیٹھے ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی چاہتی ہیں۔ اِسی لئے پلاننگ سپورٹ سسٹم کو پنجاب حکومت کے ای بِز پورٹل سے منسلک ہے۔ اب نئی ہاؤسنگ سکیموں کی منظوری کا تمام عمل آن لائن ہوگیا ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پنجاب سپیشئل پلاننگ اتھارٹی کا دائرہ کار بتدریج وسیع ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل پی ایس پی اے کو وزیراعلیٰ کیلئے پریذینٹیشن تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button