ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ کا سکھر کی صورتحال پر تفصیلی بیان سامنے آ گیا۔جس کے مطابق
**سوشل میڈیا پر سکھر سے متعلق جو خبریں گردش کر رہی ہیں، حقیقت کے برعکس ہیں، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** میری تمام لوگوں سے گذارش ہے کہ سکھر شہر کا وزٹ کریں، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر
** سکھر میں 18 گھنٹے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، الحمدللہ کچھ گھنٹوں میں 95 فیصد علاقوں کو 100 فیصد کلیئر کردیا ہے، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** پرانہ سکھر کے علاقے جو ماضی میں بہت چھوٹی برسات سے ڈوب جاتے تھے، موسلادھار بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں کلیئر کردیئے گئے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر
*” سکھر شہر کے 5 فیصد علاقوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** جن میں ڈگری کالج اور گھنٹہ گھر کے علاقے شامل ہیں، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر
** گھنٹہ گھر کی ویسٹ ڈسپوزل اسٹیشن کے جنریٹر میں تکنیکی خرابی آئی، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** جہاں اسٹینڈ بائی جنریٹر شفٹ کردیا ہے، تاکہ آنے والی بارش میں پرابلم کا سامنہ نہ کرنا پڑے، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** سوشل میڈیا پر گھنٹہ گھر ویسٹ ڈسپوزل پر 2 ارب روپے خرچ کرنے کی باتیں درست نہیں، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** گھنٹہ گھر کی ویسٹ ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن کا کام مون سون سیزن کے بعد شروع کریں گے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر
** صرف پوائنٹ اسکورنگ کے لیے تنقید نہ کی جائے، جو عملہ دن رات کام کر رہا ہے، اس کی حوصلہ افزائی کی جائے، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر
** ہمیں تنقید سے کوئی پریشانی نہیں، پریشانی صرف شیطان پسند لوگوں سے ہے جو سکھر شہر سے نفرت کرتے ہیں، بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
** انتظامیہ، سکھر میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کارپوریشز، یونین کمیٹیز سب مل کر شہر کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر






