وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری ارشد بیگ، پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر اسد محمود اور ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام شہروں میں میونسپل سہولیات کی فراہمی کا بڑا منصوبہ ہے جس کے تحت چھوٹے بڑے شہروں میں ڈرینز اور سیوریج نظام کی تعمیر و مرمت یقینی بنائی جائے گی۔ علاوہ ازیں برساتی پانی کے ذخیرے کے لئے زیرزمین ٹینک بنائیں جائیں گے۔ سڑکوں گلیوں کی بحالی اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی اسی پروگرام کا حصہ ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پی ڈی پی کے پہلے مرحلے میں 13 شہروں میں ترقیاتی سکیموں کی ٹینڈرنگ ہوچکی ہے۔ اس ضمن میں شہروں کی اگلے 25 سال تک کی آبادی کی ضروریات کو مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مرحلہ وار پنجاب کے 200 شہروں کو میونسپل خدمات مہیا کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ٹائم لائن کا ہر صورت میں خیال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کے دوران شفافیت، معیار اور رفتار پر کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی اربن فلڈنگ کے بڑھتے مسئلے کا جامع حل فراہم کرے گا۔ سکیموں پر کام کے دوران متعلقہ میونسپل اداروں کے چیف افسروں کو بھی شریک رکھا جائے۔ ہر ترقیاتی سکیم میں پیشرفت کی تفصیل ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا ماڈل پی ڈی پی میں سامنے رکھا جائے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام میں پیش آنے والے چیلنجز سے سیکھ کر آگے بڑھیں گے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ سیوریج سکیموں میں لائننگ والے پائپ ہی استعمال کئے جائیں جو مضبوط اور دیرپا ہوتے ہیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہیڈ بمبانوالہ تا نندی پور 12.30 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
21 گھنٹے ago
𝐄𝐯𝐢𝐝𝐞𝐧𝐜𝐞-𝐁𝐚𝐬𝐞𝐝 𝐔𝐫𝐛𝐚𝐧 𝐏𝐥𝐚𝐧𝐧𝐢𝐧𝐠 𝐑𝐞𝐚𝐜𝐡𝐞𝐬 𝐚 𝐍𝐞𝐰 𝐌𝐢𝐥𝐞𝐬𝐭𝐨𝐧𝐞 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐭𝐡𝐞 𝐕𝐢𝐨𝐥𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐃𝐞𝐭𝐞𝐜𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐲𝐬𝐭𝐞𝐦
2 دن ago
"ستھرا پنجاب” کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی صفائی پلان تشکیل دے دیا گیا
2 دن ago
Punjab launches pilot system for monitoring commercial construction activities
2 دن ago
پنجاب میں کمرشل تعمیراتی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے نظام کا تجرباتی آغاز،وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے وی ڈی ایس کا افتتاح کیا
Related Articles
عیدالاضحیٰ پر مثالی صفائی آپریشن کی کامیابی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا ڈسکہ میں شاندار استقبال
6 دن ago
ذیشان رفیق کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی ڈسکہ آفس میں پی ڈی پی اور ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس
7 دن ago



