بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کی جانب سے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ،فوتگی کوٹے پر بھرتی گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کی ٹریننگ کروائی گئی۔ نامور وکلاء کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کو ٹریننگ دی گئی ٹریننگ میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شرکت کی ۔

ڈپٹی میئر کراچی کی جانب سے سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام ملازمین کی مرحلہ وار ٹریننگ کروائی جائے گی۔ ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مزید کہا کہ ملازمین کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔






