حکومت نے ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کے تحت نافذ پابندیوں میں 13 جون 2026ء تک توسیع کی ہے۔کابینہ ڈویڑن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے ایندھن کے تحفظ اور کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی و عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر ان اقدامات میں فوری طور پر توسیع کی منظوری دی،نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن کی فراہمی میں پچاس فیصد کمی برقرار رہے گی۔ 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بدستور بند رکھی جائیں گی،نوٹیفکیشن غیر ملکی دوروں اور سرکاری سفری اخراجات پر مکمل پابندی بھی برقرار رکھی گئی ہے۔اس سلسلے میں پہلے سے دی گئی مخصوص استثنیٰ برقرار ہوں گی۔





