وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سبکدوش ہونے والے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے سندھ اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا۔وزیراعلیٰ نے یہ باتیں وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی ملاقات کے دوران کہیں جہاں باہمی دلچسپی، سرمایہ کاری، تعلیم، ترقیاتی تعاون اور دوطرفہ روابط سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات موجود ہیں جو باہمی احترام، تعاون اور عوامی روابط پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کراچی میں تعیناتی کے دوران لانس ڈوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں سے سندھ اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط ہوا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ برطانیہ ایک اہم ترقیاتی اور سرمایہ کاری شراکت دار ہے اور ہم سندھ کے ساتھ اس کے مسلسل تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ سبکدوش سفارتکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔اجلاس میں سرمایہ کاری، تعلیم، طرز حکمرانی اور ترقیاتی اقدامات میں تعاون کے فروغ کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے معاشی ترقی اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ کے سندھ حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔لانس ڈوم نے کراچی میں اپنی تعیناتی کے دوران تعاون پر سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے صوبائی حکومت کے جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہا اور سندھ میں قیام کے دوران دی گئی مہمان نوازی کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے لانس ڈوم کو یادگاری شیلڈ، اجرک اور سندھی ٹوپی سمیت روایتی سندھی تحائف پیش کیے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا سندھ کے وسیع معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے فروغ کا عزم
4 دن ago
سندھ لوکل گورنمنٹ سروس رولز میں اہم تبدیلیاں
4 دن ago
سکھر کو چین کے دریائے یانگسی کے کنارے واقع شہر یچانگ کے ساتھ سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی تجویز
4 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر واٹر سپلائی پروجیکٹ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
5 دن ago
دوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 کی اختتامی تقریب،چئیرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے انعامات تقسیم کئے
Related Articles
بین الاقوامی سول انجینئرنگ کانفرنس بامعنی علمی مباحثوں، جدید تحقیقی نتائج اور مؤثر تجاویز کو فروغ دے گی،وزیر بلدیات سندھ
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھرپارکر کو قحط زدہ قرار دے دیا،پانی اور چارے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہنگامی اقدامات کا حکم
5 دن ago



