صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ میں اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلی پنجاب کے لائیو سٹاک کی ترقی کے لیے منظور شدہ منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ اور پنجاب ایگریکلچر اینڈ میٹ کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب مسعود انور نے ان منصوبوں پر موجودہ اسٹٹیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایل ڈی ڈی بورڈ اور پی اے اینڈ میٹ کمپنی ثناء اللہ نے ان پبلک سیکٹر کمپنیوں کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے لائیو سٹاک کے شعبہ میں منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے 12ارب روپے کا پیکیج لائیو سٹاک فارمرز کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ صوبائی وزیر نے ان انشیٹیوز پر عملدرآمد کی ٹائم لائن کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انھوں نے تمام منصوبوں کی ٹائم لائن اور دوسرے مراحل کی پیش رفت کے بارے میں اپ ٹو ڈیٹ معلومات دینے کے لیے پی آئی ٹی بی کو ڈیش بورڈ تیار کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔وزیر لائیو سٹاک نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان انشیٹوز کی میڈیا پر موثر انداز سے تشہیر کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کہا کہ تمام پراجیکٹس کی اربن یونٹ ونگ سے تصدیق اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ لازمی ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ چیف منسٹر لائیو سٹاک کارڈ کے کیش ڈیجیٹل فریم ورک سے 80ہزار لائیو سٹاک فارمرز 4لاکھ جانوروں کے لیے ونڈا،سیلیج اور منرل مکسچر با آسانی خرید سکیں گے ۔فٹ اینڈ موتھ ڈیزز کنٹرول پروگرام کی ایکٹو

سرویلنس اور رنڈم سمپلنگ کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے 12 اضلاع کی غریب دیہی خواتین میں تقریبا 11ہزار انیملز کی منتقلی کے پروگرام میں میرٹ،شفافیت اور شرائط پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو ثناء اللہ کو ہدایت کی کہ وہ پیمیکو اور پی ایل ڈی ڈی بورڈ کا بزنس پلان اگلی میٹنگ میں پیش کریں تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل بنایا جا سکے۔انھوں نے کہا کہ بورڈ کو پبلک اینڈ پرائیویٹ شراکت داری کے تحت اپنے زیر کنٹرول ایک ہزار ہزار ایکڑ رقبہ کو فٹننگ اور فیڈ پروگرام کے لیے زیر استعمال لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پیمیکو جی بی شراکت داری کے معاہدہ کے تحت اپنے میٹ اور بیف لائن کو آؤٹ سورس کرنے کی تجاویز پر مشتمل پلان پیش کرے تاکہ کمپنی منافع بخش ادارہ بن سکے۔ سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پوری کوشش ہے کہ پیمیکو اور پی ایل ڈی ڈی بورڈ کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عثمان، ڈی جی لائیو سٹاک(توسیع)آصف سلمان ساہی،ڈی جی (پروڈکشن)آصف رفیق،ڈی جی لائیو سٹاک (ریسرچ )سجاد حسین جبکہ ڈی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر محمد اشرف نے آن لائن شرکاء کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button