پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا،وزیر بلدیات ذیشان رفیق

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی پی میں 190 کلومیٹر نئی ڈرین بنائی جبکہ 26 کلومیٹر موجودہ ڈرینز کی مرمت کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹری، پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے افسران اور اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرز نے صوبائی وزیر کو اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پی ڈی پی کے تحت مجموعی طور پر 287 سکشن، جیٹنگ اور ڈی سلٹنگ مشینیں خریدی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں میں 3497 کلومیٹر طویل سیور کی تعمیر و مرمت بھی کی جائے گی۔ پہلی بار بیک وقت 25 جنرل اور 152 روڈ سائیڈ واٹر سٹوریج ٹینکس بنائے جا رہے ہیں۔ اِن ٹینکس میں 55 ملین گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام سکیموں میں لائننگ پائپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات 52 شہروں میں میونسپل سکیموں کی نگرانی کر رہا ہے۔ بدقسمتی سے اکثر شہروں میں سرے سے کوئی سیوریج سسٹم موجود ہی نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیادہ خراب صورتحال والے شہروں کو پہلے مرحلے میں رکھا۔ انہوں نے اس کہا کہ پی ڈی پی کا دائرہ کار مرحلہ وار 200 شہروں تک بڑھایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ماسٹر ٹائون پلاننگ کی وجہ سے نہ صرف ترقیاتی سکیموں کی بہتر انداز میں تکمیل بلکہ اربن فلڈنگ کی روک تھام میں نمایاں مدد ملے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل آفیسرز( انفراسٹرکچر) جاری سکیموں کی موثر نگرانی اور بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔

جواب دیں

Back to top button