مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زیرِ تعمیر شاہراہِ بھٹو کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت شاہراہِ بھٹو کے اُس حصے پر موجود ہیں جو جام صادق برج کو کراس کرتے ہوئے تاج حیدر برج سے گزر کر مسجدِ عائشہ کی جانب جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ شہر کی ٹریفک اور کنیکٹیویٹی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا یہ حصہ شہر کے مختلف علاقوں کو آپس میں منسلک کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ برج کی تعمیر اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے جبکہ تاج حیدر پل اور کورنگی کازوے برج بھی واضح طور پر مکمل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک کے دباؤ میں نمایاں کمی آئے گی اور سفر کا دورانیہ مختصر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 23 مئی کو بلاول بھٹو زرداری قیوم آباد سے کاٹھور تک شاہراہِ بھٹو کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جو کراچی کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا۔ میئر کراچی نے کہا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کام نہیں کرتی، وہ خود آ کر جاری ترقیاتی منصوبے دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی عوامی خدمت کے منشور پر عمل کرتے ہوئے دن رات کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
16 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
3 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
4 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا،ترجمان میئر کراچی
Related Articles
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 38ویں سالگرہ پر مبارکباد
2 ہفتے ago



