وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے بازاروں کی بیوٹیفیکیش و اپ گریڈیشن جائزہ کے حوالے سے اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا اور مین بازار میں جاری بیوٹیفکیشن ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ بھی ہمراہ موجود تھے۔تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے کمشنر لاہور مریم خان کا بازار میں پرتباک استقبال کیا گلدستے پیش کیے۔ تاجران تنظیموں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں مین بازار کی اپ گریڈیشن/بیوٹیفکیشن اعلی پیمانے پر ہورہی ہے۔ تاجروں نے بازار کی اپ گریڈیشن و ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر شیخوپورہ کے سب سے بڑے بازار کی اپ گریڈیشن و بیوٹیفکیشن پر تیزی سے کام جاری ہے، شیخوپورہ ماڈل بازار میں سیوریج، بیوٹیفکیشن، ٹف ٹائلنگ، تکمیلی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں نئی ڈرین ڈالی گئی ہے، تمام تاروں کو ٹرے میں سےگزارا گیا ہے، ہر دکان کا یکساں دیدہ زیب فساڈ، مین روڈ اور بازار کی ذیلی گلیوں کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ بازار میں تجاوزات کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے پیدل چلنے والوں کو سہولت ہو گی، بازار کو خواتین اور بچوں کی سہولت اور شاپنگ کے لیے ماڈل بنایا جا رہا ہے، مین بازار پراجیکٹ تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا۔بعد ازاں کمشنر لاہور مریم خان نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ کے نئے اکیڈیمک بلاک کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کوٹ رنجیت چوک اور گجرانوالہ روڈ شیخوپورہ انڈر پاس کی بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



