حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فرحان فاروق ایڈیشنل سیکرٹری، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، حکومت پنجاب کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ محمد اعجاز جوئیہ سیکرٹری پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کو فوری طور پر تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

طاہرہ اکرم آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو یہاں فوری طور پرسیکرٹری، پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔زہرہ نور سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کی منتظر تھیں کو BS-18 میں مستقل بنیادوں پر ترقی کے بعد انہیں ڈپٹی سیکرٹری، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، ایک خالی آسامی پر تعینات کیا جاتا ہے۔ فاروق صادق ایڈیشنل سیکرٹری، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کو یہاں 90 دن کی چھٹی دی گئی ہےوہ چھٹی کی میعاد ختم ہونے کے بعد مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کو رپورٹ کریں گے۔ میاں عثمان علی سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب میں پوسٹنگ کے منتظر تھے کوایڈیشنل سیکرٹری، پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے طور پر تعینات کیا گیا محمد عدنان بدر اس وقت فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ، حکومت پنجاب کے اختیار میں ہے، ان کا فوری اثر سے تبادلہ کیا گیا ہے اور انہیں ڈپٹی سیکرٹری، سیاحت، آثار قدیمہ اور میوزیم ڈیپارٹمنٹ، حکومت پنجاب، ایک خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button