عید قربان کے موقع پر شہر میں قائم کردہ مویشی منڈیوں میں بہترین صفائی انتظامات کے لیےستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شاہ پور کانجراں، سگیاں، رائیونڈ، کاہنہ، پیراگون، اڈا رکھ چبیل بکر منڈیوں میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کاصفائی آپریشن جاری ہے۔50 سے زائد ورکرز، 23 سے زائد مشینری تینوں شفٹوں میں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔11 آرم رولز، 6 پک اپس اور 6 لوڈرز کی مدد سےمویشی منڈیوں کا گرین ویسٹ بھی ٹھکانے لگایا جا رہا ہے۔مزید برآں مویشی منڈیوں سے ویسٹ ٹھکانے لگانے کیلئے 30 ہینڈ کارٹز اور 35 کٹینرز مویشی منڈیوں کے اطراف نصب کیے گئے ہیں۔جبکہ ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور آپریشن ٹیموں کی جانب سے منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں پر واٹر بائوذرذ کی مدد سے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔قائم کردہ 6 مویشی منڈیوں میں عوامی آگاہی کیلئے خصوصی کیمپس بھی لگائے گئے ہیں۔آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے ماحول دوست ویسٹ بیگز بھی ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کیمپس سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔بیوپاریوں سے بھی التماس ہے کہ جانوروں کا بچا ہوا چارا، گرین ویسٹ نصب کردہ کوڑا دان میں پھینکیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں۔
Read Next
13 منٹس ago
کنٹونمنٹ بورڈ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی مشترکہ کارروائی،لاہور روڈ سے کبوتروں کے پنجروں کا صفایا
21 منٹس ago
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ایم سی ایل کے نئے کنٹرول روم کا افتتاح کر دیا،ڈی سی لاہور کی بریفنگ
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago



