بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے تین غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ سات کو سربمہر کر دیا
۔ایم سی ایل اور واہگہ زون کے شعبہ پلاننگ کی جانب سے آپریشن سلامت پورہ، شالیمار سکیم،لکھو ڈیئر،مناواں، مومن پورہ روڈ،داروغہ والا کے علاقوں میں کیا گیا۔زونل آفیسر پلاننگ حرا عمران اور بلڈنگ انسپکٹر محمد عرفان نے خود کارروائی میں حصہ لیا






