کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سکیموں پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان، کارکردگی اعشاریوں،ڈی سلٹنگ آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر لاہور نے ایل ڈی پی کے پہلے اور دوسرے فیز کا تفصیلا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سیز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کا پہلا فیز مکمل ہے، واسا، ایم سی ایل کا کام مکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تمام نالوں اور ضلعی سیلابی نالوں میں اریگیشن و ضلعی انتظامیہ ڈی سلٹنگ کررہی ہے۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کا دوسری فیز 30جون تک مکمل ہوگا روزانہ جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے فیز کی کل 6580 سٹریٹس میں سے6151 میں کام ٹائم لائنز کے مطابق جاری ہے، دوسرے فیز کی 4984 سٹریٹس مکمل جبکہ 1596 سٹریٹس میں کام رہ گیا ہے۔ ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ اضلاع میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ہر سکیم بروقت مکمل کریں،ہر تحصیل میں ترقیاتی کاموں کو ٹائم لائنز و ڈیڈلائنز کے تحت معیار کے مطابق مکمل کریں، ڈپٹی کمشنرز ضلع کی سطح پر آنے والی ایجینسیز و اتھارٹیز کیلئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں، وزیراعلی پنجاب کے وژن کیمطابق ریونیو، میونسپل خدمات فراہمی کی یکساں اہمیت ہے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، اے سی جی وجہیہ ثمرین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
Read Next
14 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
14 گھنٹے ago
*حکومت پنجاب ہدایات واضح ہیں۔ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
15 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سیلاب عملی اقدامات جائزہ،قصور دریائے ستلج تلوار پوسٹ، گنڈاسنگھ بارڈر، ولے ول گاوں اور بابا بلھے شاہ ہسپتال کے دورے۔*
16 گھنٹے ago
سیلاب سے بچاؤ؛ ضلعی انتظامیہ لاہور کے حفاظتی انتظامات مکمل،ڈی سی لاہور کا رائے ونڈ میں حفاظتی بندوں کا معائنہ
2 دن ago






