بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیا

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے عید الاضحٰی کی چھٹیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے سپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیا ہے۔سپیشل مسماری اسکواڈ 36 اہلکاروں پر مشتمل ہے۔نو زونز کی سطح پر غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن زونل انفورسمنٹ انسپکٹرز لیڈ کریں گے۔ میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زونل افسران روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کے حوالے سے شواہد کے ساتھ گروپ میں رپورٹ کریں گے۔غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

Back to top button