وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران پنجاب میں صفائی کے موثر اور دیرپا نظام کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے بھی شرکت کی۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب بھر میں صفائی کا یکساں نظام رائج کرنا وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔ دیہی علاقوں میں آبادی کا بہت بڑا حصہ مقیم ہے لہذا دیہات کو نظرانداز کر کے صفائی کے اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہری علاقوں کے ساتھ پہلی بار دیہات کو صفائی کے نظام کے دائرہ کار میں لایا جا رہا ہے۔ یہ ایک بڑا چیلنج ہے لیکن وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں یہ پراجیکٹ بھی عوام کی سہولت کا باعث بنے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ سسٹم کے ذریعے صفائی کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔ دنیا کے کامیاب سسٹمز کا مطالعہ کر کے پنجاب میں پائلٹ پراجیکٹ لا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شرکت ماڈل پراجیکٹ کی کامیابی میں سب سے اہم ہے۔ کوڑا اٹھانے سے زیادہ محفوظ ویسٹ ڈمپنگ زیادہ بڑا چیلنج ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں آگاہی بڑھانے کے لئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں خصوصی مہم چلائیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ عیدالاضحٰی پر کامیاب صفائی آپریشن سے ثابت ہوگیا کہ کوئی کام ناممکن نہیں۔ اسی جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب کو صاف صوبہ اور پاکستان کو صاف ملک بنانا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں آئوٹ سورسنگ کا عمل ٹائم فریم کے مطابق مکمل کریں اور وزیراعلی مریم نواز شریف کے مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جائیں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سی ای اوز باقاعدگی کے ساتھ ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ لوڈ کریں اور آئوٹ سورسنگ کی مانیٹرنگ کے ایس او پیز کو بھی حتمی شکل دی جائے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس
2 دن ago
3rd Lahore Heritage Run Held at Lahore Fort
2 دن ago
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
3 دن ago
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
Related Articles
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
5 دن ago
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سیکرٹری بلدیات سے ملاقات،بلدیاتی اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
6 دن ago



