وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری لگائی۔ شہریوں نے اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل وزیر ہاؤسنگ کے سامنے پیش کیے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے عوامی شکایات اور درخواستیں تفصیل سے سنیں اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔ ترقیاتی منصوبوں، سیوریج، صفائی ستھرائی، سڑکوں کی مرمت اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت اور مؤثر حل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوامی نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر حلقے کی ترقی اور عوامی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ جلد خطے میں جنگی صورتحال بدلنے سے پٹرولیم مصنوعات اور مہنگائی میں کمی واقع ہوگی۔حکومت آئندہ مالی سال میں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے تاریخ ساز بجٹ رکھنے جارہی ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
امتیاز مجتبٰی غوری کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس اینڈ ریونیو واسا لاہور کا اضافی چارج تفویض
19 گھنٹے ago
راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرکزی دفتر میں یومِ دفاعِ روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
3 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
4 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
4 دن ago






