پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی صوبے بھر میں باغبانی سے متعلق اداروں کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرائے گی۔ ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور احمد نے بتایا کہ یہ پورٹل تمام اہم انتظامی امور کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کرے گا جس سے انسانی وسائل کے بہتر انتظام، پارکس اور گرین بیلٹس کی نقشہ سازی اور فیلڈ گاڑیوں کی ریئل ٹائم نگرانی میں مد د ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس نظام کے تحت ضلعی اداروں کے زیرِ استعمال آلات بشمول ٹریکٹرز، واٹر باؤزرز اور دیگر باغبانی مشینری کا ڈیجیٹل ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا تاکہ سرکاری اثاثوں کی مؤثر نگرانی اور دیکھ بھال کی منصوبہ بندی بہتر بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پورٹل میں عوام کے لیے ہیلپ لائن شامل ہوگی جس کے ذریعے شہری اپنے علاقوں میں موجود پارکس، سبزہ زاروں اور سہولیات سے متعلق شکایات درج کرا سکیں گے اور اپنی آرا و مشاہدات بھی شیئر کر سکیں گے۔ یہ شکایات اور تجاویز بروقت کارروائی کے لیے خودکار نظام کے تحت متعلقہ محکمے یا ادارے کو ارسال کر دی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل راجہ منصور نے کہا کہ معلومات کو تازہ ترین رکھنے کیلئے فیلڈ ٹیمیں باقاعدگی سے پورٹل میں جدید ترین ڈیٹا درج کرتی رہیں گی۔ اس ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا مقصدصوبائی حکومت کے شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی نظامِ حکمرانی کے وڑن کے مطابق پی ایچ اے کے انتظامی امور کو مکمل طور پر ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
12 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
15 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
3 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
5 دن ago




