وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا اداروں کی آپریشنل استعداد بڑھانے کیلئے جدید مکینیکل گاڑیوں کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے مزید مشینری کی چابی ڈی جی واسا پنجاب کے سپرد کردی۔ واسا پنجاب ہیڈکوارٹر میں تقریب کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے اختتام تک 250سے زائد مشینری فیلڈ آپریشن میں مصروف عمل ہوگی۔ جدید سکر،جیٹنگ،واٹر باؤزر اور کرینوں کے ذریعے گٹروں اور نالوں کی صفائی بہتر انداز میں ممکن ہوگی۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا تھا کہ نکاسی آب، سیوریج اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے خصوصی مشینری فراہم کی گئی۔گاڑیوں کی تقسیم سے مون سون اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ تمام واسا اداروں میں ضرورت اور آبادی کے تناسب سے گاڑیوں کی تقسیم کی جارہی ہے۔ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے نکاسی آب کے منصوبوں کی نگرانی اور آپریشنل ردعمل مزید مؤثر ہوگا۔ شہری سہولیات میں بہتری اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات تیز کیے جارہے ہیں۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں سیوریج لائنوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے کام میں تیزی آئے گی۔ واسا کے فیلڈ آپریشنز کی کارکردگی اور سروس ڈلیوری میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز ،ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ ،پراجیکٹ ڈائریکٹر ،ایم ڈی واسا لاہور اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
9 گھنٹے ago
ڈڈوچہ ڈیم منصوبے کیلئے شفاف ٹینڈرنگ کا فیصلہ،36 ارب کے منصوبے سے راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی فراہم ہوگا
12 گھنٹے ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا نہرو پارک اور کریم پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے واسا کے 6 اضلاع کیلئے نئی اور جدید مشینری روانہ کردی۔*
2 دن ago
*پنجاب میں سمارٹ واٹر میٹرنگ کے فروغ کا فیصلہ*
Related Articles
لاہور میں بسنت فیسٹیول سجانے کی تیاریاں تیز،بلال یاسین کی زیر صدارت بسنت کی تیاریوں بارے اہم اجلاس
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاسز کے گرد ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ*
4 دن ago




