*داتا دربار کے اطراف ستھراپنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن*

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر کو ڈسٹ فری بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہیں۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر داتا گنج بخش ٹاؤن میں داتا دربار کے اطراف خصوصی صفائی آپریشن پر صفائی ٹیمیں مامور رہیں۔زیر تعمیر داتا دربار کے اطراف روڈز کی سکریپنگ اور ویسٹ کلیئرنس ایکٹیویٹیز پر صفائی عملہ تعینات رہا۔ داتا دربار سے ملحقہ تمام سڑکوں سےڈسٹ کلیئر کرنےکے لیے صفائی عملہ اور گاڑیاں متحرک رہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت دربار کے احاطے اور اطراف میں صفائی ٹیمیں تین شفٹوں میں ویسٹ کلیئرنس پر مامور ہیں۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے2000 سے زائد ورکرز اور 350 سے زائد آپریشنل گاڑیاں تعینات ہیں۔ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں نے موہنی روڈ،آؤٹ فال روڈ، اور لوئر مال روڈ میں خصوصی صفائی آپریشن مکمل کیا جبکہ دربار سے ملحقہ بازاروں اور دکانوں کے اطراف ویسٹ کلئیرنس پر بھی ورکرز مامور رہے۔ مزید برآں دربار سے ملحقہ علاقوں میں لوڈر رکشوں کی مدد سے گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن یقینی بنائی جا رہی ہے۔”ستھرا پنجاب”ویژن کے تحت لاہور کے 9 ٹاؤنز میں خصوصی زیرو ویسٹ آپریشن اور واشنگ ایکٹیویٹیز جاری ہیں۔شہری بھی اپنے اردگرد ماحول کو صاف رکھنے میں ستھرا پنجاب ٹیموں کا ساتھ دیں۔

جواب دیں

Back to top button