وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی،عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی، عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا-چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سن کر فوری احکامات جاری کیے- کھلی کچہری میں محکمہ مال، پولیس، صحت، تعلیم، صفائی اور سیوریج سے متعلق شکایات موصول ہوئیں -چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کر رہے ہیں – درخواستوں پر مسلسل فالو اپ لیا جائے گا، مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے- کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے فوری حل کا مؤثر ذریعہ ہیں – گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا-وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کو 328 درخواستیں موصول ہوئیں، 90 سے زائد درخواستیں محکمہ ریونیو جبکہ 250 درخواستیں دیگر محکموں سے متعلق ہیں – کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور تمام متعلقہ افسران کھلی کچہری میں شریک ہوئے-موصول ہونے والی تمام درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے- چیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ عوامی شکایات کے حل میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی-جائز شکایات کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا-درخواستوں کی باقاعدہ مانیٹرنگ سے شہریوں کو حقیقی ریلیف ملے گا-کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے کہاکہ عوامی درخواستوں پر شفاف انداز میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی- ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہاکہ کھلی کچہری میں موصول شکایات کے حل کیلئے افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی-وزیراعلیٰ شکایات سیل کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کیے گئے-

جواب دیں

Back to top button