وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا۔این 95 کالام روڈ 2022 کے سیلاب میں سات مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوئی، کالام روڈ کے متعدد حصے عارضی بحالی کے بعد دوبارہ خراب ہو چکے ہیں، خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، این 95 کالام روڈ پر سفر خطرناک اور دشوار ہو چکا ہے۔کالام ملک کے اہم سیاحتی مقامات میں شامل، محفوظ اور بلا تعطل رسائی ضروری ہے، این 95 کالام روڈ پر باقی ماندہ تعمیراتی کام فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعلیٰ کا این 95 منصوبہ سیاحتی سیزن سے قبل مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ، اگر وفاق کو مالی یا انتظامی رکاوٹ درپیش ہو تو این او سی جاری کیا جائے،
این او سی ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل سے کام مکمل کرے گی، این 95 کالام روڈ کی بحالی علاقائی رابطوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے،





