پشاور( بلدیات ٹائمز ڈاٹ کام) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے وفد نے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی کی قیادت میں لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری وحید الرحمان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے سروس سٹرکچر سے متعلق گفت وشنید کی۔فیڈریشن کے وفد نے سیکریٹری بورڈ سے کہا کہ سروس سٹرکچر کے مطابق تمام کیٹیگریز کے تنخواہوں کے سکیل پوسٹ وائز برابر کر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔ وفد نے سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ کی توجہ اکاؤنٹ فور کی جانب بھی مبذول کرائی جس پر سیکریٹری بورڈ نے وفد کو یقین دھانی کرائی کہ
ان کی وزیر بلدیات خیبرپختونخوا سے اس سلسلہ میں ملاقات ہوئی ہے سور وزیر بلدیات نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے مسئلہ کے حل کیلئے پیش رفت کا کہا ہے۔انہوں نے سروس سٹرکچر پر بھی فیڈریشن کے تحفظات کو دور کرنے کا بھی یقین دلایا ہے جب کہ سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ نے بلدیاتی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن بقایاجات کیلئے خصوصی گرانٹ کے کیس کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کے خدشات و اعتراضات دور کر کے آج ہی دوبارہ فنانس ڈیپارٹمنٹ تک پہنچانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔جس پر فیڈریشن عہدیداران نےی سیکریٹری بورڈ سے جلدی ان معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانے اور ان کی جانب سے خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
قبل ازیں فیڈریشن عہدیداران نے خصوصی دعوت پر لوکل کونسلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت کی اور بلدیاتی اداروں کے مالیاتی امور کی مضبوطی اور بلدیاتی اداروں کی کمزور مالی پوزیشن کی مضبوطی کے لئے تجاویز بھی پیش کیں جسے لوکل کونسلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بطور خاص سراہا ہے۔فیڈریشن عہدیداران میں شوکت کیانی سرپرست اعلیٰ کے علاوہ چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی شامل تھے۔وفد نے بعد ازاں ڈائریکٹر لیبر ویلفئر طارق خان سے ان دفتر میں خصوصی طور ر ملاقات کی اور مزدور تنظیموں سے وابستہ مسائل زیر بحث لائے گئے۔ڈائریکٹر لیبر نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے وفد کو ان کی طرف سے اٹھائے گئے معاملات کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے۔






