میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا جہانگیر روڈ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جہانگیر روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔میئر کراچی نے جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے پر جاری کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو کام کے معیار اور رفتار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی،میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے جبکہ فنشنگ کے مراحل جاری ہیں، انہوں نے کہا کہ سڑک پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جہانگیر روڈ وفاق کے زیر انتظام سڑک ہے جسے بلدیہ عظمیٰ کراچی تعمیر کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ سڑک پر فاءبر کے گٹر کے ڈھکن لگوائے گئے ہیں تاکہ انہیں چوری سے محفوظ رکھا جا سکے،میئر کراچی نے کہا کہ جہانگیر روڈ سے غیرضروری تاروں کا خاتمہ کیا جائے گا جبکہ اسٹریٹ لائٹس اور گرین بیلٹ کو بھی بہتر بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور کراچی کے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،دورے کے موقع پر میئر کراچی شہریوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی، شہریوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button