کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کے محرم الحرام انتظامات جائزہ کے حوالے سے لاہور ڈویژن اضلاع کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور مریم خان و آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے ضلعی ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور اور آر پی او نے محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ قصرفاطمہ اور پورے مرکزی جلوس روٹ آغاز تا اختتام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اور ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد نے محرم انتظامات پر بریفنگ دی۔
کمشنر لاہور نے جلوس روٹس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم محرم کیمپس، سبیلوں، پانی کی بوتلوں و دیگر سہولیات دستیابی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے محرم مرکزی کنٹرول روم کا خصوصی دورہ کیا اور مانیٹرنگ میکانزم کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مرکزی امام بارگاہوں کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ منتظمین نے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔کمشنر لاہور مریم خان نے محرم روٹس پر ہینگنگ وائرز خاتمہ، پیچ ورک تکمیل کیلئے محکوں کو ڈیڈلائن دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اے سیز محرم روٹس کلیرنس سرٹیفکیٹس متعلقہ افسران سے لیں گے، کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔کمشنر لاہور نے تمام تحصیلوں کے اے سیز کے محرم پلانز کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پنجاب کی ہدایات واضح ہیں، وزیر اعلی پنجاب محرم انتظامات کو خود مانیٹر کررہی ہیں۔ حکومتی ہدایات اور ایس او پی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔*بعدازاں* کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ صاحب میں ضلعی امن کمیٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علماء و آئمہ عظام، ضلعی انتظامی افسران، پولیس و دیگر محکموں نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے علماء اکرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یک جہتی، برداشت، رواداری اور محبت کے بل بوتے پر امن و ہم آہنگی کو قائم رکھیں، کسی افواہ، اطلاع اور خبر کی فورا انتظامیہ سے تصدیق کریں۔ آر پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ منافرت پر مبنی ہر تحریر و تقریر کیلئے زیروٹالرنس ہے۔اجلاس میں علماء اکرام و آئمہ عظام نے بین المسالک ہم آہنگی کے تسلسل کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ اور نکاسیئ آب پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، تمام کیٹیگریز کی مجالس و جلوس روٹس کو ری وزٹ کرکے حتمی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں رہیں۔





