بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے 5 غیر قانونی تعمیرات کو مسمار جبکہ2 کو سربمہر کر دیا۔جن علاقوں میں کارروائی کی گئی ان میں مانک روڈ،لنک رائے ونڈ روڈ اور زیمکو روڈ شامل ہے۔

جواب دیں

Back to top button