بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن وقتاً فوقتاً ختم کئے جاتے رہے۔بلدیاتی ادارے کمزور سے کمزور تر ہوگئے ہیں اور اپنے وسائل سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں رہے جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کئی کئی مہینوں کی تنخواہوں اور پنشن سے محروم چلے آ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران شوکت کیانی، چئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی، پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم اور مزدور اتحاد میونسپل ورکر یونین پشاور کے چئیرمین قیصر باچہ، صدر شاہد مغل نے اپنے مشترکہ بیان میں بلدیاتی اداروں کے اڈہ جات کا کنٹرول لوکل ایریا اتھارٹیز کے حوالہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اسے کہا کہ صوبائی حکومت کے ناعاقبت اندیش اور غیر دانشمندانہ فیصلوں سے بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن ختم ہو رہے ہیں اور بلدیاتی ادارے دن بدن کمزور سے کمزور تر ہوتے جا رہے ہیں اور ان اداروں کی بہتری کے لئے ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ان اداروں کے ملازمین کے بچے تنخواہوں اور پنشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے فاکوں سے دوچار ہیں۔ فیڈریشن عہدیداران نے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی ، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری سید شہاب علی شاہ اور سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی ظفرالاسلام خٹک سے فوری مداخلت کر کے بلدیاتی اداروں کی جائیداد اڈہ جات وغیرہ کے سلسلہ میں غیر منصفانہ ، غیر دانشمندانہ فیصلوں کی منسوخی اور میونسپل پراپرٹیز کے دفاع کا مطالبہ کیا ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
1 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago



