ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کازیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے بریفنگ دی۔انڈر پاس کی والز اور ریمپس پر کام تیزی سے جاری ہے۔انڈر پاس کے این جے بیرئیر پر بھی بیک وقت کام کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹریکٹر کو لائٹس، فنشنگ اور ہارٹیکلچر کا ڈیزائن بھی جلد فائنل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے پیازہ اور انڈر گراؤنڈ پیڈسٹرین پر جاری فنشنگ کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پارکنگ ایریا اور ٹوائلٹ بلاک پر فنشنگ ورک تیز کرنے کی ہدایت کی۔ چیف انجینئر ٹیپا نے بتایا کہ داتا دربار کے اطراف تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک روانی بہتر ہوئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو یومیہ بنیاد پر پراگریس شیئر کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button