بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا۔

میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں اسکواڈ نے کماہاں روڈ اور آشیانہ روڈ کے علاقوں میں کارروائی کی۔اس آپریشن کے دوران دو تعمیرات کو جزوی مسمار جبکہ دو کو سربمہر کر دیا گیا۔






