*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*

اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی۔۔۔ٹاؤن ہال لاہور میں مزید 200 متاثرین میں چیک تقسیم، مجموعی تعداد 247 تھی۔

داتا دربار،پرندہ مارکیٹ، بھاٹی چوک اور موہنی روڈ کی توسیع سے متاثرہ افراد میں چیک تقسیم کیے گئے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین ،معاون خصوصی راشد نصر اللہ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب اور ڈی سی لاہور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اندرون لاہور کو تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ جدید شہری سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو بہتر ماحول، کاروباری مواقع اور عالمی معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔ یہ منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقی یافتہ، خوبصورت اور محفوظ لاہور کے وژن کا حصہ ہیں۔ترقیاتی منصوبوں سے متاثر ہونے والے مالکان اور دکانداروں کو شفاف انداز میں معاوضہ اور متبادل سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انشاء اللہ جلد زیر تعمیر پلازوں میں دکانداروں کو کاروبار کیلئے منتقل کیا جائے گا۔ وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب نے کہا کہ

سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس اور دیگر بنیادی سہولیات کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔اہم تاریخی و مذہبی مقامات کے گردونواح میں خوبصورتی، ٹریفک مینجمنٹ اور عوامی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ معاون خصوصی راشد نصر اللہ کا کہنا تھا کہ اندرون شہر کے بازاروں کو منظم کرکے کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button