وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو صفائی کے نظام کی آئوٹ سورسنگ کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ہر تحصیل میں یکساں نظام صفائی رائج کریں گے۔ اگست کے اندر اچھی شہرت کی حامل کمپنیوں کا انتخاب مکمل کر لیا جائے۔ وہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آفس میں تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کا ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ سپیشل سیکرٹری آسیہ گل اور ایڈیشنل سیکرٹری ماریہ طارق نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں تحصیل سطح پر تمام انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں۔ آبادی کا سروے کر کے تکنیکی وسائل کی ضرورت کا تعین کریں۔ انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت دیہات اور شہروں میں ویسٹ کولیکشن، صفائی اور سیوریج کی ڈی سلٹنگ کا کام کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی کی زیر نگرانی پنجاب کے لئے صفائی کا جو نظام تیار کر رہے ہیں وہ بین الاقوامی معیار کا حامل اور ایک مثال ہوگا۔ عوام کے تعاون سے صفائی کے مسائل کو ہمیشہ کے لئے حل کیا جائے گا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
وزیراعلٰی کی ہدایت پر صفائی اور انسداد سموگ کیلئے خصوصی مہم کا آغاز
16 گھنٹے ago
ستھرا پنجاب 22 اضلاع میں سیلف آپریشن،وزیر بلدیات کا ضلع بھی شامل،کمپنیاں فارغ،انتظامات ڈی سیز کے سپرد،گائیڈ لائنز جاری
1 دن ago
Lahore Fort and Shalimar Gardens Open at Night, Offering Tourists a Unique Heritage Experience
1 دن ago
*پنجاب حکومت نے شاہی قلعہ لاہور اور شالامار باغ رات کے وقت سیاحوں کے لیے کھول دیئے۔*
1 دن ago





