ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا کام بلا تعطل دن رات جاری رکھنے،ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے داتا دربار توسیعی منصوبے، زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔داتا دربار توسیعی منصوبے کے پیازہ اور پارکنگ ایریا پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔پیڈسٹرین انڈر پاس کی فنشنگ اور دونوں اطراف سیڑھیوں پر کام جاری ہے۔زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کے دونوں ریمپس پر کام تیزی سے جاری ہیں۔

انڈر پاس کی والز، بیرل اور این جے بیرئیر پر کام جاری ہے۔ انڈر پاس کے ڈرینج ویل اور ڈرین پر بھی کام بیک وقت کیا جا رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے منصوبے کے تمام پہلوؤں پر جاری ترقیاتی کاموں کے معیار کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈر پاس کے کام بلا تعطل دن رات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے اسٹیشن کے اطراف کا بھی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے نے ںریفنگ دی۔ریلوے اسٹیشن کی پارکنگ ایریا اور اربن ریجنریشن کے تحت جاری کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے بین الاقوامی معیار کی آٹومیڈڈ پارکنگ سسٹم لگایا جائے گا۔ریلوے اسٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا پر ڈانسنگ فاؤنٹین کی فاؤنڈیشن کا کام بھی جاری ہے۔ریلوے اسٹیشن سے سرکلر روڈ تک فساڈ کی اپگریڈیشن اور یونیفارم سائنیج کی گئی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

Back to top button