وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس لاہور میں حسب روایت سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب کا اغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا۔اس تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر عبدالطیف ،ذیشان بلال ،ڈائریکٹر مدثر جاوید ،ڈائریکٹر ایڈمن محمد وسیم شریک تھے۔
مختلف کیٹیگریز سے 7 خوش نصیب ملازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ پہلی کیٹگری میں سکیل نمبر 1 سے 4 تک کے ملازمین شامل تھے۔ اس کیٹگری سے4ملازمین محمد عاطف اسسٹنٹ ٹو مکینک ، احمد عدنان خان اے پی ایف، محمد خوشنود سردار پائپ فٹر ، شوکت علی پائپ فٹر کے نام نکلے۔دوسری کیٹگری میں سکیل نمبر 5 سے 10تک کے ملازمین شامل تھے۔اس میں محمد یونس ایس جی ٹی آپریٹر کا نام نکلا ہے۔تیسری کیٹگری میں سکیل نمبر 11سے 16تک کے ملازمین شامل تھے اس میں راشد علی فیلڈ انسپکٹر کا نام نکلا ہے۔چوتھی کیٹگری میں سکیل نمبر 17 سے اوپرتک کے ملازمین شامل تھے جس میں عامر جاوید ایس ڈی او کا نام نکلا ہے۔وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام خوش نصیبوں کو مبارکباد دی۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے حج قرعہ اندازی میں آنے والے تمام خوش نصیب ملازمین کو واسا لاہور کی ترقی و کامیابی کے لیے خصوصی دعاوں کی اپیل بھی کی۔سی بی یونین رہنما عمر بٹ نے منتخب ملازمین کو مبارکباد دی






