2024 ء کا سنہرا اختتام،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہیلتھ میں ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے نوازشریف کینسر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا،کلینک آن ویل، فیلڈہسپتال،چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ اورمیڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹس کا آغاز کیا۔ کینسر ہسپتال میں علاج کیلئے چین کا طریقہ علاج ”نوکیموتھراپی،نوسرجری“متعارف کرایا جائے گا۔ پنجاب ائیر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال سے تقریباً68لاکھ مریض مستفید ہونے کا ریکارڈاپنی مثال آپ ہے۔ پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا میگا پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے روایتی بی ایچ یو کو”مریم ہیلتھ کلینک“میں بدل دیا۔ پنجاب بھر میں 2800سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا تاریخی ریکارڈقائم کیا۔ پنجاب بھر کے دور درازدیہی علاقو ں میں فیلڈ ہسپتال کی بے مثال سروس جاری ہے۔ فیلڈ ہسپتال سے ساڑھے9لاکھ مریض مستفید،60ہزار ایکسرے،ایک لاکھ35ہزار لیب ٹیسٹ،فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولت دی جارہی ہے۔ شہروں کے گنجان آبادعلاقوں کے لئے کلینک آن ویل سے 67لاکھ مریض مستفید ہوچکے ہیں۔ کلینک آن ویل سروسز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی، ویکسی نیشن، سٹاف اورالٹرا ساؤنڈ کی سہولت دی جارہی ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے لاہور میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر محمد نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ سرگودھا ڈویژن میں امراض قلب کا پہلا محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ ضلعی ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ کو پورا کیا جارہا ہے اور سپیشل پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب، کارڈیالوجی سنٹر مرحلہ وار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دل کے مریض بچوں کے لئے چیف منسٹرہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت،علاج اورآپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی صحت ترجیح ہے،وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہرہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں،ہر مریض کو مفت علاج اورمیڈیسن ملنی چاہیے۔
Read Next
5 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
4 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago


