پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو رواں مالی سال کا آخری شیئر 3 ارب 74 کروڑ جبکہ 83 کروڑ کی خصوصی گرانٹ جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ روپے کا رواں مالی سال کا آخری پی ایف سی شیئر اور 83 کروڑ33 لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کر دی ہےمیٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو صوبائی مالیاتی کمیشن آیوارڈ کے تحت 22 ارب 78 کروڑ روپے جبکہ سپیشل پرپز گرانٹ کے طور پر 9 کروڑ 8 لاکھ روپے کا اجراء کیا گیا ہے۔ دونوں گرانٹس جون کی ہیں۔پی ایف سی کرنٹ شیئر کی مد میں میونسپل کارپوریشنز فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان،گجرات،مری،سرگودھا،بہاولپور،راولپنڈی، ڈی جی خان،ساہیوال کو 42 کروڑ روپے،میونسپل کمیٹیوں کوایک ارب 75 کروڑ روپے جبکہ ضلع کونسلز کو ایک ارب 33 کروڑ 88 لاکھ روپے مالی سال کا آخری ماہانہ شیئر جاری کیا گیا ہے۔۔یونین کونسلوں کو بھی ماہانہ پی ایف سی شیئر جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button