خستہ حال مکانوں کی مرمت و بحالی اور مستحق خاندانوں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام۔۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی توسیع بارے اہم اجلاس ہوا۔ صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل اور ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کے خدو خال بارے بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت قرضے بلاسود، کم لاگت اور شفاف طریقہ کار کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔ نئے پورشن کی تعمیر، گھر کی مرمت یا چھت ڈالنے کیلئے 5 سے 10 لاکھ تک بذریعہ ای پورٹل قرض حاصل کیے جاسکیں گے۔ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہی نئے گھروں کی تعمیر کے ساتھ خستہ حال مکانات کی مرمت بھی ممکن بنائی جائے گی۔اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت اب تک 1لاکھ 70 ہزار خاندانوں کو بلاسود قرضے جاری کیے جاچکے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ مالی سال میں بھی ایک لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ توسیعی پروگرام کے تحت کم آمدن والے، بے گھر اور کچے مکانات میں رہنے والے خاندان مستفید ہوں گے۔اس اقدام کا مقصد ہر مستحق خاندان کو محفوظ، باوقار اور بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی ہے۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام سے شہری اور دیہی دونوں علاقوں کے مستحق افراد کو فائدہ پہنچانے پر توجہ دی جائے گی۔ اس اقدام سے تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ وزیر ہاؤسنگ نے متعلقہ اداروں کو اسکیم پر تیز رفتار، مؤثر اور شفاف عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ پروگرام سے کمزور طبقات کے معیارِ زندگی میں بہتری اور سماجی تحفظ کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
Read Next
16 گھنٹے ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
2 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
2 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
3 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
3 دن ago






