وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام "اپنی چھت اپنا گھر” نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے کم آمدنی والے خاندانوں کو بلاسود ہاؤسنگ فنانس کی فراہمی میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 66 ہزار بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ گھروں کی تعمیر کے لیے 215 ارب 76 کروڑ روپے سے زائد کی رقم مستحق افراد کو فراہم کی جا چکی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پروگرام کے تحت اب تک ایک لاکھ 5 ہزار 594 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جن میں ہزاروں خاندان منتقل ہو کر باعزت اور محفوظ رہائش کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس وقت 28 ہزار 453 گھر زیر تعمیر ہیں، جبکہ 32 ہزار 48 مزید گھروں کی تعمیر کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا تاکہ مزید مستحق خاندانوں کو اپنے گھر کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ترجمان نے بتایا کہ پروگرام کے تحت جاری کیے گئے قرضوں میں سے 14 ارب 50 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی بھی کامیابی سے کی جا چکی ہے، جو اس منصوبے کی شفافیت، مؤثر عملدرآمد اور مستحق افراد کے اعتماد کا مظہر ہے۔ "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام کے لیے اب تک 12 لاکھ 11 ہزار 954 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جو عوام کے بھرپور اعتماد اور اس عوام دوست منصوبے کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ اب پاکستان کے سب سے بڑے کم لاگت ہاؤسنگ فنانس پروگراموں میں شامل ہو چکا ہے۔ترجمان کے مطابق پروگرام کے تحت 91 ہزار 434 مردوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کی ہے، جبکہ 14 ہزار 7 خواتین بھی اپنے ذاتی گھروں کی مالک بن چکی ہیں۔ اسی طرح 23 ٹرانس جینڈرز بھی اس پروگرام سے مستفید ہوئے ہیں، جو حکومت پنجاب کے مساوی مواقع اور سماجی شمولیت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ مزید بتایا کہ دیہی پنجاب میں 60 ہزار 139 گھر مکمل ہو چکے ہیں، جس سے دیہی ترقی کا ایک نیا باب کھلا ہے، جبکہ شہری علاقوں میں 45 ہزار 325 گھر مکمل ہونے سے ہزاروں خاندانوں کو باوقار رہائش میسر آئی ہے۔ حکومت پنجاب دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں کم آمدنی والے خاندانوں کو یکساں مواقع فراہم کرتے ہوئے اس پروگرام کا دائرہ کار صوبے کے ہر خطے تک بڑھا رہی ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق "اپنی چھت اپنا گھر” پروگرام نہ صرف لاکھوں خاندانوں کے اپنے گھر کے خواب کو حقیقت میں بدل رہا ہے بلکہ سماجی و معاشی استحکام، باوقار رہائش اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت پنجاب اس منصوبے کو مزید وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں تک اس کے ثمرات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
1 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
1 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
2 دن ago






