میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹی پی ون سیوریج ٹریٹمنٹ منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ کی جدید سہولت کا قیام کراچی کے شہریوں اور صنعتوں کا دیرینہ خواب تھا جو اب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے، میئر کراچی نے بتایا کہ منصوبے کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اب ٹیسٹنگ کا مرحلہ شروع کیا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ جولائی کے وسط تک 35 ملین گیلن یومیہ (ایم جی ڈی) پانی ٹریٹ کرکے پلانٹ کو فعال کردیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ جدید سیوریج ٹریٹمنٹ فیسیلٹی کے فعال ہونے سے صنعتوں کو ٹریٹ کیا ہوا پانی فراہم کیا جائے گا جس سے پانی کے وسائل کے بہتر استعمال میں مدد ملے گی اور شہر کے ماحولیاتی نظام میں بھی بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے جبکہ یہ منصوبہ کراچی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا،میئر کراچی نے کہا کہ ٹی پی ون منصوبہ کراچی میں ماحولیاتی تحفظ، پانی کے مؤثر استعمال اور صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ منصوبہ نہ صرف شہر میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ صنعتوں کو متبادل پانی کی فراہمی کے ذریعے پینے کے پانی کے ذخائر پر دباؤ بھی کم کرے گا،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری، نکاسی آب کے نظام کی بحالی اور شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ٹی پی ون جیسے منصوبے کراچی کو ایک جدید اور ماحول دوست شہر بنانے کے عزم کا عملی اظہار ہیں جن کے ثمرات آنے والے وقت میں شہریوں اور صنعتوں دونوں کو حاصل ہوں گے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
بلدیہ ٹاؤن کی اہم شاہراہ کی تعمیر کا آغاز،سہراب گوٹھ میں پارک کی تعمیر آخری مراحل میں داخل،ترقی کا سفر جاری رہے گا،میئر کراچی
1 دن ago
کراچی کے تمام ٹاؤنز میں ترقیاتی کام جاری ہیں،بہت جلد شہر میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی،ترجمان میئر کرم اللہ وقاصی
1 دن ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سڑکوں کے پڑنے والے گڑھوں کی ہنگامی بنیادوں پر بھرائی کا کام جاری
3 دن ago
*ڈملوٹی سے ڈی ایچ اے کو یومیہ ایک کروڑ گیلن پانی کی فراہمی کے منصوبے کا سنگ بنیاد*
4 دن ago
ای کچہری میں شہریوں کی شکایات،میئر کراچی کا فوری کارروائی کا حکم
Related Articles
ورلڈ کلچر فیسٹیول میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آرٹس کونسل کی پارٹنر ہوگی، ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے،میئر کراچی
1 ہفتہ ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا ناظم آباد انڈر پاس کے سریے چوری ہونے کا نوٹس، بحالی کا کام شروع
1 ہفتہ ago




