میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر بھر میں نالوں کی صفائی کے کام کی مؤثر نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف نالوں کا دورہ کیا اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، میئر کراچی نے گجر نالے پر جاری صفائی کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز نے انہیں نالوں کی صفائی کے حوالے سے جاری اقدامات اور پیشرفت پر بریفنگ دی،میئر کراچی نے کہا کہ پورے شہر میں بڑے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے گزشتہ روز ضلع جنوبی جبکہ آج ضلع وسطیٰ کے نالوں کا معائنہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام مکمل شفافیت اور مؤثر انداز میں ہونا چاہیے تاکہ مون سون سیزن کے دوران نکاسی آب کے نظام کو بہتر رکھا جا سکے،انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کچرا نالوں میں پھینکنے سے گریز کریں کیونکہ نالوں میں کچرا پھینکنے سے پانی کی روانی متاثر ہوتی ہے اور بارشوں کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں،شہر کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے شہریوں کا تعاون انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے نظام کو مزید شفاف اور مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جا سکے، انہوں نے بتایا کہ صفائی کے کام کی مؤثر نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی جس سے کام کی رفتار، معیار اور شفافیت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی مون سون سیزن کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، شہریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،میئر کراچی نے کہا کہ نالوں کی صفائی سمیت شہری سہولیات کی بہتری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ جدید طریقہ کار اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے شہر کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور فیلڈ میں مسلسل نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی منظوری
11 گھنٹے ago
”ختم نبوتؐ چوک“اہل کراچی کی محبت و عقیدت کی خوبصورت یادگار ہے،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
4 دن ago
یومِ آزادی پر مزارِ قائد پر حاضری،میئر کراچی کا مضبوط، پرامن اور خوشحال پاکستان کے عزم کا اظہار
4 دن ago
جشنِ آزادی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پرچم کشائی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قوم کو مبارکباد
5 دن ago
پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا خطاب
Related Articles
بلدیہ عظمیٰ کراچی کا نشترروڈ، گارڈن چورنگی پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانےکیلئے فلائی اوور تعمیر کرنے کا فیصلہ
5 دن ago
عالمی یومِ نوجوانان، پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات
5 دن ago




