لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 37 سالہ شاندار خدمات بطور قاصد سرانجام دینے کے بعد ایبٹ آباد کے چشم و چراغ خالد جاوید خان اپنی سروس سے باعزت ریٹائرڈ ہو گئے۔اپنی خدمات کے دوران موصوف کی دلیرانہ قیادت ابھر کر سامنے آئی اور موصوف آل پاکستان سیکریٹیریٹ کوارڈینیشن کونسل کے سینئر وائس چیئرمین اور جنرل سیکریٹری کے عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کے بے شمار مسائل کو حل کرانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں۔
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ، صدر حاجی انور کمال خان، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں خالد جاوید کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے انکو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کہ اللہ رب العزت خالد جاوید کی سروس سے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کو خوشحال اور ایمان والی زندگی بنائے۔





