درخواست بنام
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیر بلدیات، خیبر پختونخوا
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا
سیکرٹری بلدیات خیبر پختونخوا
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خیبر پختونخوا
سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ
موضوع
خیبر پختونخوا میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی ماڈل کو مرحلہ وار واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی میں تبدیل کرنے اور ملازمین کے مستقل سروس اسٹرکچر کے قیام کے حوالے سے درخواست۔
محترم جنابان
باادب گزارش ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام کو پینے کے صاف پانی، صفائی اور نکاسیٔ آب کی خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف شہروں میں واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیاں قائم کی گئیں۔ ان اداروں نے اپنی استطاعت کے مطابق خدمات انجام دی ہیں، تاہم کمپنی ماڈل کی عارضی نوعیت کے باعث ملازمین کے مستقبل، سروس اسٹرکچر اور اداروں کے طویل المدتی استحکام کے حوالے سے مسلسل خدشات موجود ہیں۔
حال ہی میں حکومت پنجاب نے ایک قابلِ تقلید اور اقدام کرتے ہوئے صوبہ بھر میں پنجاب واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی (P-WASA) قائم کی ہے، جس کے تحت واٹر اینڈ سینیٹیشن کے نظام کو مستقل قانونی بنیاد، مؤثر انتظامی ڈھانچہ اور ملازمین کے لیے واضح سروس اسٹرکچر فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بنیادی شہری سہولیات جیسے پانی، صفائی اور نکاسیٔ آب کے شعبے کو عارضی کمپنی ماڈل کے بجائے مستقل قانونی ادارے کے ذریعے زیادہ مؤثر انداز میں چلایا جا سکتا ہے۔لہٰذا مؤدبانہ گزارش ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا بھی عوامی مفاد، ادارہ جاتی استحکام اور ملازمین کے محفوظ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے
پشاور، کوہاٹ، مردان، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کی واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنیوں کو مرحلہ وار واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹیز میں تبدیل کرنے کے لیے قانون سازی کرے۔تمام ملازمین کے لیے مستقل اور یکساں سروس اسٹرکچر، ترقی، پنشن اور دیگر سروس فوائد کو قانونی تحفظ فراہم کرے۔
اداروں کی مالی، انتظامی اور قانونی خودمختاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بلا تعطل معیاری خدمات میسر رہیں۔
اس مقصد کے لیے ماہرین، متعلقہ اداروں، ملازمین کے نمائندوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ خیبر پختونخوا کے لیے ایک پائیدار اور مؤثر ماڈل تیار کیا جا سکے۔ہمیں یقین ہے کہ جس طرح حکومت پنجاب نے مستقل بنیادوں پر ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے عوامی خدمات اور ملازمین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے، اسی طرح حکومت خیبر پختونخوا بھی ایک دور اندیش فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے عوام اور ملازمین کے بہترین مفاد میں مؤثر اقدامات کرے گی۔
منجانب

ناصر خان افریدی
لیگل کوارڈینیٹر ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ورکر یونین رجسٹرڈ
ملازم خادم ڈبلیو ایس ایس پی پشاور
ڈبلیو ایس ایس پی





