وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ترقیاتی وژن کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب ذیشان رفیق نے ضلع نارووال کے بعد تحصیل شکرگڑھ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے روڈ سائیڈ انڈر گراؤنڈ واٹر اسٹوریج ٹینک (UGST) منصوبے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار، رفتار اور شفافیت کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو جدید، مؤثر اور پائیدار ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کی بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔اس موقع پر چیئرمین پنجاب بیت المال خواجہ محمد وسیم بٹ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری انوارالحق، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان اور ایم ڈی ستھرا پنجاب نارووال غلام سرور بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔






