وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں صرف 75 دن میں 1129 سڑکیں مکمل کرکے پنجاب حکومت نے ترقی کی رفتار کا نیا منفرد ریکارڈ قائم کر دیا۔پنجاب نے رفتار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے روڈز کی تعمیر و بحالی کے لئے3 شفٹوں میں دن رات کام کیا اور 11 ارب روپے کی تاریخی بچت بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 2.5 سال میں مجموعی طور پر 32 ہزارکلومیٹر سڑکیں مکمل کی گئیں۔ رواں سال اپریل سے جولائی تک ریکارڈ 6000 کلومیٹر کی تعمیر و مرمت کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری راجہ جہانگیرانور نے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ”سوہنے پنڈ سوہنیاں راہواں“پروگرام کے تحت دیہی روڈ انفراسٹرکچر میں پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کی تمام شاہراہوں پر لین مارکنگ کو ہر صورت یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صرف 75 دنوں میں 30 ارب روپے کی لاگت سے 1129 سڑکیں اور 1795 کلومیٹر طویل نیٹ ورک مکمل کیا گیا۔ اجلاس میں روڈ سیکٹر پورٹ فولیو اور فنڈز کے استعمال کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 75 دنوں میں 1795 کلومیٹر طویل سڑکیں مکمل کرنے پر محکمہ مواصلات وتعمیرات کی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور رنگ روڈپر 6 نئے جدید سروس ایریاز قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے سروس ایریاز سے سالانہ 500 ملین (50 کروڑ) روپے کی متوقع آمدن ہوگی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رنگ روڈ کی خوبصورتی اور ناردرن لوپ کی بحالی کے پلان کی بھی منظوری دے دی ہے۔ رواں سال دسمبر تک تمام 6 سروس ایریاز مکمل طور پر فعال کر دیے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب بھر کی سڑکوں کے انٹری ایگزٹ پوائنٹس کی بیوٹیفیکیشن کا پلان پیش کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ انیشیٹو، لوکل روڈز اور تکمیل کے قریب منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 125 ارب روپے مختص کیے گئے۔ روڈ سیکٹر میں ترقیاتی فنڈز کا 99 فیصد ریکارڈ استعمال یقینی بنایا گیا۔ لوکل روڈز پروگرام میں 79 ارب کی لاگت سے 1567 اسکیمیں اور 3400 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی مکمل کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں انٹر ولیج روڈزکی دستاویزی ویڈیو پیش کی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیلڈ اسٹاف نے دن رات 3 شفٹوں میں کام کر کے منصوبے مکمل کیے۔ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں میں 11 ارب روپے کی خطیر بچت کی گئی۔ 93.5کلومیٹر طویل ملتان-وہاڑی دو رویہ روڈ اور24 کلومیٹر طویل فیصل آباد-چنیوٹ دورویہ روڈ کا منصوبہ مکمل ہوچکا ہے۔ سیاحت کے فروغ کے لیے 13 کلومیٹر طویل ٹورازم ہائی وے دورویہ روڈ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ روڈ ریسٹوریشن پروگرام فیز ون کی 86 اسکیمیں 77 فیصد تک مکمل جبکہ فیز ٹو کی 41 اسکیموں پر 31 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ تمام 124 سڑکیں مکمل طور پر بحال کر دی گئیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نئے مالیاتی پروگرام میں سڑکوں کی تعمیر کی 42 نئی اسکیمیں شامل کی گئی ہیں۔اجلاس میں لوکل روڈز کے لیے 17 ارب اور وزیراعلیٰ انیشیٹو کے لیے17.23 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فیصل آباد تا چنیوٹ فیز ٹو سمیت کل 907 اسکیمیں منظور کی گئی ہے۔ پچھلی حکومتوں کی نامکمل اور فنڈز سے محروم سڑکیں 14 ارب روپے سے مکمل کی جائیں گی۔ اجلاس میں پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 51 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو یادگاری سووینئر پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں تمام زیر تعمیر سڑکوں کی تکمیل کی حتمی ٹائم لائن پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
Read Next
1 دن ago
*وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے 30 ہزار غریب خاندانوں کو قابل کاشت سرکاری زمین کا مختار بنا دیا۔*
1 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آف پنجاب کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس
3 دن ago
پنجاب شہریوں کی صحت اور ڈیموگرافی کی ڈیجیٹل میپنگ کرنے والاملک کاپہلا صوبہ بن گیا
4 دن ago
مریم نواز شریف کی سانحہ کاہنہ میں جاں بحق بچوں کے دکھی والدین سے ملاقات، متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت
4 دن ago
حکومت پنجاب تقرروتبادلے،کمشنر وڈی سی راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان کے ڈپٹی کمشنرز تبدیل
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اٹک، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور خانیوال سمیت6اضلاع میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا
5 دن ago
مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تفصیلی تبادلہ خیال
6 دن ago
پنجاب میں متعدد اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے،بابر علی اے سی رائے ونڈ،عامر لیاقت اے سی سٹی تعینات
6 دن ago
پنجاب ،گرین ٹرانسپورٹ کے فروغ کےلئے مزید الیکٹرک بسیں،ای ٹیکسیاں،ای بائیکس اور ای تھری وہیلرز ایک ساتھ متعارف کرانے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago


