وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سرسبز اور سموگ فری پنجاب ویژن کے تحت جدید دنیا کی طرز پر ”گرین ریلوے کوریڈور“ کے انقلابی منصوبے کا آغازکر دیا گیا۔ چار مراحل پر مشتمل منصوبے کے ذریعے ریلوے کی ویران اور کوڑا کرکٹ کا شکار زمینوں پر 32 پارکس تعمیر کیے جائیں گے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں شاہدرہ سے رائیونڈ تک 20 ایکڑ رقبے کو خوبصورت سبزہ زاروں، باغات اور سیر گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا۔ ریلوے ٹریک کے ساتھ ملحقہ زمین پر 21 پارکس بھی بنا دئیے گئے جو شہریوں کو تفریح فراہم کر رہے ہیں اور ماحول کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ اقدام ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ریلوے ٹریکس کے ساتھ پارکس بنانا ہے۔ یہ اقدام پنجاب کو سرسبز، خوبصورت بنانے، بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو پارکس اور تفریح فراہم کرنے کے مرحلہ وار منصوبے کی کڑی ہے۔ 45 کلومیٹر طویل پنجاب گرین ریلوے کوریڈور منصوبے کی مجموعی لاگت 1 ارب 77 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ چار پیکیجز میں تقسیم منصوبے پر پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی اور پاکستان ریلوے مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کے دیگر مراحل کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گرین ریلوے کوریڈور منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار بڑھانے کا حکم دیا۔ شہریوں نے گرین ریلوے کوریڈور منصوبے“ پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا۔ کوڑے دانوں اور کچرے کے ڈھیر کو خوبصورت پارکس میں بدلنا قابل تحسین ہے شہریوں نے کہا کہ بچوں کو کھیلنے کی جگہ میسر آ گئی ہے۔ ایک بزرگ شہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین نہیں آ رہا کہ پاکستان میں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔
Read Next
20 گھنٹے ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
3 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
4 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
4 دن ago
حکومت پنجاب نے 7 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
5 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago




